قتل کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

منگل 04 جولائی 2023ء

، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل میں کہا مقتول کے بیٹے نے ایف آئی آر میں تحریک انصاف کے چیرمین کو نامزد کیا، مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات 6 اور 7 بھی عائد کی گئی ہیں، انسداد دہشتگردی عدالت نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا اور وارنٹ جاری کر دیے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ کے مطابق انسداد دہشتگری کی دفعات غلط عائد کی گئی ہیں،انسداد دہشتگردی کی دفعات غلط عائد ہونے پردادرسی کا کیا فورم ہے؟ کن دفعات کے تحت عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور جے آئی ٹی بنائی؟وکیل نے جواب دیا جے آئی ٹی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بنائی گئی ہے،جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کسی عدالت نے معاملہ کا ابھی نوٹس نہیں لیا،ہائیکورٹ نے دوران تحقیقات مداخلت سے انکار کیا ہے، بلوچستان حکومت کا موقف سنے بغیر کارروائی معطل نہیں کرسکتے،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کر دیے، وکیل نے کہا کوئٹہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے،آئندہ سماعت تک گرفتاری سے روکاجائے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے بلوچستان میں دو رکنی بینچ کا فیصلہ ہے، دو رکنی بینچ کا فیصلہ ہم دو ججز معطل نہیں کر سکتے، ہم بے بس ہیں،آپ چیف جسٹس کو لارجر بینچ کے لیے درخواست دیں، وکیل نے جواب دیا چیف جسٹس کو درخواست کریں تو خبریں بن جاتی ہیں کہ ملاقاتیں ہوئیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ درخواست دائر کرنے کیلئے جب جائیں بلوچستان حکومت کے وکیل کو ساتھ لیکر جائیں ایسا کرنے سے شفافیت پر سوال نہیں اٹھے گا، ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کا فیصلہ دو رکنی بنچ معطل نہیں کرسکتا،چیف جسٹس اگر تین رکنی بنچ تشکیل دیں تو وہ معطلی کا جائزہ لےسکتا ہے، وکیل نے جواب دیا عدالت خود چیف جسٹس کو لارجر بنچ کیلئے مقدمہ ریفر کر دے، عدالت نے مقدمہ چیف جسٹس کو ازخود ریفرکرنے کی استدعا مسترد کر دی،وکیل نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت آج ختم ہورہی ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آج کی سماعت کا حکمنامہ فوری طور پر تحریر کردیا جائے گا، مقدمہ کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا،حفاظتی ضمانت کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔