درجہ حرارت اور فضائی آلودگی،کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے کا باعث(تحقیق)

منگل 20 جون 2023ء

امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں کی جانے والی نئی تحقیق کے مطابق درجہ حرارت اور ماحول میں آلودگی میں اضافے کی وجہ سے کتوں کے کاٹنےکے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے جرنل سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ مطالعے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ گرم اور آلودہ دنوں میں انسانوں اور کتوں کے درمیان جارحانہ ٹاکرا ہوسکتا ہے، جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ انتہائی گرمی اور فضائی آلودگی بھی جانوروں کی جارحیت کا سبب بن سکتی ہیں۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول کے کلاس لِنمن اور ان کے ساتھیوں نے آٹھ امریکی شہروں(ڈیلاس، ہیوسٹن، بالٹی مور، بیٹن، روج، شیکاگو، لوئیزوِل، لاس اینجلس اور نیویارک سٹی) میں 2009 سے 2018 کے درمیان پیش آنے والے کتوں کے کاٹنے کے واقعات کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا،جس سے معلوم ہوا کہ جن دنوں میں الٹرا وائلٹ شعاعوں کی مقدار زیادہ تھی تب کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ جن دنوں میں زیادہ بارشیں ہوئیں تب ان واقعات میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا