آئندہ بیس سال،آسمان پر نظر آنے والے ستاروں کے مناظر سے دنیا محروم ہو سکتی ہے،تحقیق

بدھ 31 مئی 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی سائنسداں، سر مارٹِن ریس کا کہنا ہے کہ رات کا تاروں بھرا آسمان ہماری تہذیب کا حصہ رہا ہے لیکن ہماری اگلی نسل اب یہ منظر نہیں دیکھ سکے گی۔اور یہ روشنی کی آلودگی کے باعث ہے حالیہ تحقیق کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں دنیا بھر کے شہروں میں طرح طرح کی طاقتور روشنیاں بڑھتی جارہی ہیں جس سے رات کی تاریکی ختم ہو رہی ہے اور روشنی کی اس دھند میں ستارے تیزی سے غائب ہورہے ہیں۔ 2016 کے بعد سے اب تک کرہ ارض کی ایک تہائی آبادی رات کو ملکی وے کے شاندار نظارے دیکھنے سے محروم ہوچکی ہے، دوسری طرف جرمن مرکز برائے ارضی طبعیات کی ریسرچ کے مطابق اگر آج پیدا ہونے والا کوئی بچہ رات 250 ستارے دیکھ سکتا ہے تو 18 برس کی عمر میں آسمان پر نظرآنے والے ستاروں کی تعداد کم ہوکر صرف 100 تک ہوجائے گی، ماہرین نے زور دیا کہ چند اقدامات سے روشنی کی آلودگی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے،ماہرین کے مطابق روشنی کے اوپر چھتری نما رکاوٹ رکھی جائے۔ روشنیوں کا رخ زمین کی جانب رکھا جائے۔ اسی طرح روشنیاں مدھم رکھی جائیں اور سفید یا نیلی روشنیوں کی جگہ سرخ یا نارنجی روشنیاں ہی استعمال کی جائیں۔ ان اقدامات پر عمل کرکے بہت سے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا