انسداد دہشتگردی مقدمات،آٹھ کیسز میں عمران خان کی ضمانت میں آٹھ جون تک توسیع |
|
منگل 23 مئی 2023ء | |
انسداد دہشت گردی عدالت کےجج راجہ جواد عباس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کی جے آئی ٹی ٹیم عمران خان کو شامل تفتیش کر چکی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کا بھی حکم ہے کہ آپ شامل تفتیش ہوں، یہاں کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے، تفتیشی افسران کیلئے دستخط شدہ بیانات آگئے ہیں اگر ان کے مزید بھی کوئی سوال ہیں تو ہم ان سے تعاون کریں گے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 جون کو پیشی ہے گزارش ہے کہ تمام مقدمات میں ایک ہی دن دلائل دینے کی اجازت دی جائے۔۔۔لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کمرہ عدالت میں ہی شامل تفتیش کرایا، استدعا یہی ہے کہ کمرہ عدالت میں ہی شامل تفتیش کیا جائے ڈپٹی پراسیکوٹر عدنان نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوٹسز ہوتے رہے چھ اپریل،اٹھارہ اپریل کو پیش ہوں لیکن عمران خان پیش نہیں ہوئے۔۔۔تین مئی کو کہا اگلی تاریخ میں لازمی پیش ہوں لیکن پھر بھی شامل تفتیش نہیں ہوئے۔۔۔۔جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے یہ نہیں دیکھا کہ آپ کو ڈائریکشن ہوئی ہے آپ نے عمران خان کے پاس جانا تھا۔۔۔کیا آپ نے سوالنامہ انکو دیا ہے۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آپ کو کہا تھا جاکر لاہور میں انکوائری کریں عمران خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میرے پر قاتلانہ حملہ ہوا ، وزیر داخلہ کا بیان آیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔۔۔مجھے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے شامل تفتیش ہونے میں۔۔۔ درخواست ہے کہ میرے گھر میں آکر مجھے شامل تفتیش کر لیں عدالت نے جے آئی ٹی کے کمرہ عدالت میں موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیا ۔ ریمارکس دیے کہ اگر جے آئی ٹی سنجیدہ ہوتی تو جے آئی ٹی ٹیم کو یہاں کمرہ عدالت میں ہونا چاہئیے تھا ۔۔۔ عدالت نے عمران خان کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 جون تک توسیع کردی اور آدھے گھنٹے میں جے آئی ٹی کو طلب کرلیا |