توہین پارلیمنٹ بل منظور،قانون سے کون کون متاثر ہوگاِ؟؟؟؟

منگل 16 مئی 2023ء

قومی اسمبلی اجلاس میں رانا قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 میں منظوری کیلئے پیش کیا۔ جس سے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ، بل کے متن کے مطابق کسی ایوان یا رکن کا استحقاق مجروح کرنے پر سزا ہو گی بل میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کیلئے توہین پارلیمنٹ کا قانون تجویز کیا گیا ہے، بل کے مطابق پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمان پر کسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کر سکے گی توہین پارلیمنٹ بل میں قید اور جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں، پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ملزم کو 6 ماہ قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزائیں دی جا سکیں گی۔سرکاری ملازم نوکری سے بھی ہاتھ دھو سکتا ہے کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 50-50 فیصد اراکین کو شامل کیا جائے گا، بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر سپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرے گی۔ اس سے قبل 15 مئی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 کی منظوری دی تھی




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا