سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،تین دہشتگرد ہلاک،چھ سیکیورٹی اہلکار شہید

جمعرات 04 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے دمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ سیکیورٹی اہلکار نے جام شہادت نوش کیا جن میں ٹانک کے چھتیس سالہ حوالدار سلیم،کوہاٹ کے سینتیس سالہ نائیک جاوید اقبال،بنوں کے چھبیس سالہ سپاہی نذیرخان،مردان کے پچیس سالہ سپاہی حضرت بلال،اورکزئی کے بائیس سالہ سپاہی سید رجب حسین اور ضلع خیبر کے بائیس سالہ سپاہی بسم اللہ شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق مزید دہشتگردوں کی موجودگی اور خاتمےکےلئے کےلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پر عزم ہے اور قربانیاں پاک فوج کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات