ایشین گیمز،بھارت کا مرد و خواتین کی کرکٹ ٹیمیں چین بھجوانے سے انکار

جمعه 21 اپریل 2023ء

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کرکٹ کے علاؤہ ایشین گیمز میں کرکٹ کے علاؤہ دیگر تمام کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لے گا،بھارتی بورڈ کے مطابق پیشگی مصروفیات اور شیڈول کے باعث کرکٹ ٹیموں کا ایشین گیمز میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے انٹریز کےئے رابطہ کیا تاہم بورڈ نے کرکٹ ٹیمیں بھجوانے سے انکار کیا دوسری طرف بھارتی بورڈ کے مطابق انٹری کی ڈیڈ لائن سے ایک روز قبل رابطہ کیا گیا اسوقت تک سارے فیوچر ٹور پروگرام طے پاچکے تھے اسی وجہ سے کرکٹ ٹیمیں بھجوانا ممکن نہیں رہا،بھارت کے ایشین گیمز کےلئے چیف مشن نے بھی کرکٹ ٹیموں کی عدم شرکت کی تصدیق کی ہے واضح رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کے ٹی ٹوئینٹی مقابلے تئیس ستمبر سے چین کے شہر ہینگ زو میں شروع ہونے ہیں




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا