ایران کے خلاف کوئی بھی کارروائی کا جواب تل ابیب اور حیفا کی تباہی ہو گا،ایرانی صدر کی اسرائیل کو تنبہیہ

بدھ 19 اپریل 2023ء

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کے خلاف چھوٹی سےکارروائی کی صورت میں بھی ایرانی مسلح افواج کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا جو حیفا اور تل ابیب کی تباہی کا سبب ہو گا۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران متعدد مواقع پر اسرائیل پر اپنی جوہری تنصیبات اور سائنس دانوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرچکا ہے جبکہ اسرائیل ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام لگاتا ہے جس کی تہران کئی مرتبہ تردید بھی کر چکے ہیں ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بارہا متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو وہ فوجی کارروائی کرے گا،اگر ایسا کیا گیا تو ایران کا ردعمل شدید ہوگا جو تل ابیب اور حیفا کی تباہی ہوگی ایرانی صدر نے امریکی فوجیوں سے مشرق وسطی کو چھوڑنے کا بھی مطالبہ کردیا ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کا غیرملکی افواج بالخصوص امریکی فوج کو پیغام ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ سے نکل جائیں کیونکہ غیرملکی افواج کی موجودگی سے خطے کی سلامتی کو خطرات درپیش رہتے ہیں




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟