چین اسرائیل اور فلسطئن کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کےلئے تیار

منگل 18 اپریل 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چینی وزیرخارجہ چن گانگ نے اسرائیل اور فلسطین کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں اسرائیل فلسطین تنازعہ لے حل اور قیام امن کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی گئی ،چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہچین فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے،اور چین مذاکرات کی فوری طور پر بحالی کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزیرخارجہ نے دونوں فون کالز پر ’دو ریاستی حل‘ پر عمل درآمد کی بنیاد پر امن مذاکرات پر چین کے مؤقف پر زور دیا۔ واضح رہے کہ چین نے حال ہی میں سفارتی میدان میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں تعلقات کی بحالی کے لیے بنیادی کردار ادا کیا تھا




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ