توشہ خانہ تحائف ،سابق امریکی صدر بھی سو سے زائد تحائف لے اڑے

منگل 21 مارچ 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق توشہ خانہ تحائف کے حوالے امریکہ میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ، بیٹی اور داماد سعودی عرب سے ملنے سے والی قیمتی تلواریں اور بھارت سے ملنے والے بیش بہا زیورات سمیت دیگر ممالک سے ملنے والے مہنگے تحائف حکومت کو پیش کرنے میں ناکام رہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ کو بھارت کی جانب سے بھی سترہ تحائف ملے تھے جن میں آٹھ ہزار پانچ سو ڈالر کا گلدان، تاج محل کا چار ہزار چھ سو ڈالر کا ماڈل، چھ ہزار چھ سو ڈالر کا قالین اور ایک ہزار نو سو ڈالر کے کف لنک شامل تھے۔ امریکا کی نئی حکومت نے سابق صدر کے دور میں ملنے والے قیمتی تحائف کا ڈیٹا جمع کیا تو سو سے زائد تحائف گمشدہ نکلے۔ جس پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف خود بلکہ ان کے اہل خانہ نے بھی تحائف غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھے ممکنہ گرفتاری اور احتساب سے بچنے کےلئے سابق امریکی صدر پہلے ہی احتجاج کی کال دے چکے ہیں واضح رہے کہ ریپبلکن جماعت کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوہزار سترہ سے دوہزار اکیس تک امریکا کے صدر رہے۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا