گورنر خیبرپختونخواہ نے صوبائی اسمبلی انتخابات کے اٹھائیس مئی کی تاریخ دے دی

منگل 14 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے کے پی کے اسمبلی کے انتخابات کےلئے اٹھائیس مئی کی تاریخ دے دی ہے،گورنر کے پی نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات میں اٹھائیس مئی کی تاریخ تجویز دی ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خواہش تھی ایک ہی دن انتخابات ہوں لیکن عدالتی حکم پرمن و عن عمل یقینی بنائیں گے قبل ازیں گورنر خیبرپختونخواہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں صوبے کے سیکیورٹی حالات سمیت انتخابات کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا گورنر خیبر پختونخواہ کی طرف سے پولنگ ڈے کی تاریخ ملنے کے بعد الیکشن کمیشن کے پی کے اسمبلی انتخابات کےلئے شیڈول کو حتمی شکل دے گا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔