نور مقدم قتل کیس،مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

پیر 13 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق کیس کا محفوظ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نےسنا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس کےمرکزی مجرم ظاہر جعفر کی ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق پر مشتمل بینچ نے اکیس دسمبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مرکزی مجرم ظاہرجعفر اور شریک مجرمان نے ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزاؤں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے دیگر شریک مجرمان محمد افتخار اور جان محمد کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی خارج کردیں، ٹرائل کورٹ نے شریک مجرمان کودس دس سال قید کی سزا سنائی تھی جو ہائیکورٹ نے برقرار رکھی ہے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟