لکی مروت،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بارہ دہشتگرد مارے گئے

بدھ 08 فروری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھی، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیاں گزشتہ ایک ہفتے سے انٹیلی جنس بنیادوں پر دیکھی جا رہی تھیں، دہشت گردوں کو فرار ہونے کے دوران روکا گیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی، سکیورٹی فورسز نے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا، مقامی لوگوں نے آپریشن اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا،،




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم