پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 53263 پوائنٹس کے ساتھ ساڑھے چھ سال کی بلند ترین سطح پر

جمعه 03 نومبر 2023ء

حکومت کے مثبت معاشی اقدامات کے اثرات نظر آنے لگے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ساڑھے چھ سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرگیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے آغاز سے جاری مثبت رجحان کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا۔ انڈیکس آج تاریخ کی بلند ترین سطح 53 ہزار 263 پر پہنچا۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ساڑھے چھ سال بعد بنچ مارک انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ معاشی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔ انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ معیشت پر زیادہ توجہ، آگے بڑھنے کیلئے مالیاتی معاملات سے متعلق مثبت امکانات اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب کے ساتھ تکمیل کی امید مثبت رجحان کے معاون عوامل ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی اور انڈیکس کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار