پاک فضائیہ کا دستہ فضائی مشقوں میں حصہ لینے کےلئے ترکیہ پہنچ گیا

منگل 25 اپریل 2023ء

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سولہ لڑاکا طیاروں، فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل پاک  فضائیہ کا دستہ فضائی مشق اناطولین ایگل - 2023 میں شرکت کے لیے ترکیہ کے تیسرے مین جیٹ بیس، قونیہ پہنچ گیا ہے ترک فضائیہ کی میزبانی میں منعقد کی جانے والی فضائی مشق اناطولین ایگل کا شمار دنیا کی بڑی اور پیچیدہ فضائی مشقوں میں ہوتا ہے۔ مشق کا مقصد ایک حقیقت پسندانہ ماحول میں عسکری صلاحیتوں کو جانچنے کے ساتھ ساتھ مشق میں شریک ممالک کو مشترکہ سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں یہ مشق شرکاء کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی