آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی دور میں اربوں کا اضافی بجٹ کہاں استعمال ہوا،چیف سیکرٹری نے تفصیلات مانگ لیں

پیر 17 اپریل 2023ء

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دور میں منظور شدہ بجٹ سے پانچ گنا زیادہ خرچ کردیاگیاچیف سیکریٹری نے سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ آزادجموں وکشمیر سے تمام حسابات کا ریکارڈ طلب کرلیا اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے باقاعدہ مراسلہ لکھ دیا ہے رقوم کیسے جاری ہوئیں؟ کہاں خرچ ہوئیں؟ تمام کھاتے پیش کئے جائیں،سنگین مالی بے ضابطگیوں پر چیف سیکریٹری آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے سیکریٹری خزانہ آزادکشمیر کو خط لکھ دیا خط کے متن کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ کے لئے 19 کروڑ99 لاکھ روپے کا بجٹ منظور ہوا تھا،محکمہ خزانہ کی اجازت سے 75 کروڑ5 لاکھ روپے کی اضافی، سپلیمنٹری بجٹ لے لیاگیا،سیکرٹ سروسز فنڈ کے لئے بھاری مقدار میں اضافی رقم خزانے سے لی گئی، خفیہ خدمات کے لئے اصل میں 2 کروڑ روپے کی رقم دی گئی تھی، مراسلے کے مطابق سیکرٹ سروسز فنڈ کی منظور شدہ رقم کے بجائے 60 کروڑ5 لاکھ حاصل کئے گئے، یہ اضافی رقم تین سہہ ماہیوں میں لی گئی اور سال کی چوتھی سہہ ماہی ابھی شروع ہوئی ہے،چیف سیکریٹری نے سنگین مالی بے ضابطگیوں سے متعلق مراسلہ 14 اپریل 2023 کو سیکریٹری فنانس اے جے کے کو بھجوایا ہے چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ میرے علم میں آیا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مرضی سے بہت بڑے پیمانے پر رقوم جاری کی گئی ہیں، یہ صورتحال کبھی بھی میرے علم میں نہیں لائی گئی، آزادجموں وکشمیر حکومت کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے اجلاس میں بھی یہ معاملہ زیرغور نہیں لایاگیا،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے