سپریم کورٹ،سیکٹر ایف چودہ اور پندرہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کاکیس،فریقین کو نوٹس جاری

بدھ 18 جنوری 2023ء

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،وکیل فیڈرل ہاوسنگ اتھارٹی نے کہا گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے تھے، عدالت سے حکم امتناع کی استدعا ہے، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے نوٹسز کی تعمیل نہیں ہوسکی، عدالت میں اٹارنی جنرل آفس سے بھی کوئی موجود نہیں،حکم امتناع سے پہلے فریقین کو نوٹسز کی تعمیل ہونا ضروی ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلٸے ملتوی کردی۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی