ایف آئی اے نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی 6 ارب 40 کروڑ روپے کی مالیت سے زائد پراپرٹی واگزار کرالی

هفته 16 دسمبر 2023ء

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی بڑی کارروائیاں 6 ارب 40 کروڑ سے زائد مالیت کی متروکہ وقف املاک بورڈ کی 112 ایکڑ 9 کنال اور 14 مرلے اراضی واگزار کرالی گئی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران راولپنڈی ریجن میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار کروا لی گئی،چھاپہ مار ٹیموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری کوثر اور اے ایس آئی مظہر شاہ شامل تھے جنھوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل محمد افضل خان کی سربراہی میں کمرشل پراپرٹی واگزار کرائی ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائیاں کیں،واگزار کروائی گئی پراپرٹی مجموعی طور پر 112 ایکڑ 9 کنال اور 14 مرلہ پر مشتمل ہےواگزار کروائی گئی پراپرٹی کی مالیت 6 ارب 40 کروڑ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے ایف آئی اے ترجمان کے مطابق کاروائیاں اٹک، فتح جھنگ اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر عمل میں لائی گئی، راولپنڈی ریجن سے 15 ایکڑ 3 کنال اور 2 مرلہ کی جائیدادیں وگزار کروائیں گیں جس کی مالیت 5 ارب 45 کروڑ 9 لاکھ ہے، جبکہ حسن ابدال سے 97 ایکڑ 6 کنال اور 12 مرلہ کی جائیداد واپس لی گئی ہے جس کی مالیت 589.390 ملین ہے،کاروائیوں میں ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس سے بھی معاونت لی گئی۔ ترجمان کے مطابق واگزار کروائی گئی پراپرٹی متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابض شدہ پراپرٹی کو وگزار کروانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہےناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار