فواد چوہدری کی محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

پیر 06 نومبر 2023ء

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی درخواست اُن کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ زمینیں پرائیویٹ لوگوں سے خریدی گئیں جن کے بیانِ حلفی موجود ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، محکمۂ اینٹی کرپشن فواد چوہدری کو بلیک میل کر رہا ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے