غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو پاکستان چھوڑنے کےلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں آٹھ دن باقی

پیر 23 اکتوبر 2023ء

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو پاکستان چھوڑنے کےلئے دی گئی حتمی ڈیڈ لائن میں آٹھ دن باقی رہ گئے،یکم نومبر سے شروع ہوگا کریک ڈاؤن گرفتاری،سزا اور پھر ملک بدری کا سامنا تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو پاکستان چھوڑنے کےلئے 31 اکتوبر کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی،مقررہ مدت کے دوران رضاکارانہ طور پر پاکستان سے جانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی،تاہم 31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف شروع ہونے والے کریک ڈاؤن میں گرفتاری،پاکستان کے قوانین کے مطابق سزا اور ملک بدری کے آپشن استعمال کئے جائیں گے دوسری طرف غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی پاکستان سے واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور 22 اکتوبر 2518 افغان شہری وطن واپس گئے جن میں 522 مرد،218 خواتین اور 1778 بچے شامل ہیں،افغان شہریوں کی واپسی کے لئے طورخم اور چمن بارڈر پر وفاقی حکومت نے خصوصی انتظامات کئے ہیں اعداد و شمار کے مطابق اب تک 62079 افغان پناہ گزین وطن واپس جا چکے ہیں




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام