--> Faisal Hakeem Urdu Columns | آبپارہ نامہ

آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے

منگل 23 مئی 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مشرومزکو عام طور پر بلوٹیلس کہا جاتا ہے ، خودروپودے کی طرح پھوٹ پڑنے والے مشرومز پر ماہرین بھی تحقیق کررہے ہیں،ماہرین کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں ان کی پیداوار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، مقامی افراد کے مطابق کئی ایک کا مشرومزکا گھیر ایک میٹر تک وسیع ہے۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں اس وقت موسمِ خزاں ہے اور بارشوں کی بھرمار ہے۔ اس موسم میں مٹی کا درجہ حرارت سرد ہوجاتا ہے اور نمی بڑھنے سے نارنجی مائل بھورے مشروم بہت تیزی سے پروان چڑھتے ہیں۔ ماہرین نے عوام سےکہا ہے کہ وہ انہیں کھانے سے گریز کریں کیونکہ کئی افراد اسے کھاکر معدے اور پیٹ درد کی تکلیف کے شکار ہوچکے ہیں۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ