گندم درآمد سکینڈل،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ احتساب کےلئے تیار

منگل 11 جون 2024ء

گندم درآمد کرنے کا سکینڈل سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خود کو احتساب کےلئے پیش کردیا،کہا جوڈیشل کمیشن بنا دیں،تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے تیار ہوں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل کے حوالے سے خود کو احتساب کےلئے پیش کر دیا کہا جسٹس فائز، بابر یا اطہرمن اللہ جو بھی پسند ہے جوڈیشل کمیشن بنادیں ،جواب دینے کےلئے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے لوگوں کے ذہن میں ہو کہ کسی ادارے کی وجہ سے مجھ پر ہاتھ نہیں ڈالا جارہا تو خفیہ تحقیقات کرالیں، اس سے کیوں ڈرتے ہیں، ویسے تو ٹویٹر پر بڑی گالیاں دیتے ہیں سابق نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں چار لاکھ ٹن اضافی گندم آئی، یہ صرف ڈھائی دن کی گندم ہے، ڈھائی دن کی گندم سے قیامت آگئی، کیا کوکین منگوائی تھی۔جس کو دیکھو محمود الرحمان کمیشن رپورٹ کی بات کررہاہے، احادیث پر پوری امت تقسیم ہے، قرآن حکیم کے حوالے سوال کرتے ہیں لیکن حمود الرحمان کمیشن پر من و عن ایمان لائے ہوئے ہیں، مغربی پاکستان سے متعلق ترانوے ہزار فوج کا طعنہ ہر جگہ دیا جاتا ہے لیکن فوجیوں کی تعداد تئیس ہزار تھی


چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں   
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام   
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ   
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان   
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟   
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد   
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟   
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا