چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ قطر،اہم ملاقاتیں

هفته 08 جون 2024ء

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا قطر کا دورہ،سربراہ پاک بحریہ کی قطری افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطری امیری نیول فورسز سے اہم ملاقاتیں،دفاعی تعلقات، دو طرفہ بحری تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے محمد بن غانم الغنیم نیول اکیڈمی، نیول بیس ام الحول اور قطر امیری بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا جبکہ نیول چیف کو قطری بحریہ کی استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی اعلامیے کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا،میزبان حکام نے خطے کی بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی واضح رہے کہ نیول چیف کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا


لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور   
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا   
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟   
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام   
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے   
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار   
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ   
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟