متنازع ٹویٹ کا معاملہ ،بانی پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوگئے

جمعه 07 جون 2024ء

بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر اکاونٹ سے ریاست مخالف ویڈیو اپ لوڈ ہونے کا معاملہ،عمران خان ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں ۔ جیل ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی ہے، جبکہ تفتیشی عمل کے دوران بانی پی ٹی آئی اپنے وکلاء چوہدری ظہیر عباس، انتظار پنجھوتا کے ہمراہ موجود ٹیم کے سامنے موجود رہے ، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کو اُن کے ایکس اکاؤنٹ سے اپ لوٹ متنازعہ ویڈیو دکھائی، جبکہ عمران خان نے اپنے وکلاء کی موجودگی میں ایف آئی اے ٹیم کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے واضح رہے کہ عمران خان دو مرتبہ شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا تھا ، ان کا موقف تھا کہ وہ اپنے وکلاء کی موجودگی میں سوالات کے جوابات دیں گے تاہم آج ایف آئی اے کی ٹیم تیسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی تھی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم جیل سے واپس روانہ ہوگئی


موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا   
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟   
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے   
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے   
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار   
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا   
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا   
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟