عدم حاضری،سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا

جمعه 07 جون 2024ء

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی ڈی سیٹ کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت، قاسم سوری سپریم کورٹ کی طلبی پر ایک مرتبہ پھر پیش نہ ہوئے، سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے کہا ریکارڈ کے مطابق قاسم سوری کے بھائی بلال نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کیا، قاسم سوری جان بوجھ کر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے، سابق ڈپٹی سپیکر کی جانب سے نوٹس وصولی سے اجتناب بدقسمتی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کے موکل میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں، نعیم بخاری نے جواب دیا پتہ نہیں جناب میں ٹی وی نہیں دیکھتا، چیف جسٹس نے کہا آپ خود ٹی وی کی شخصیت ہیں اور ٹیلی وژن نہیں دیکھتے، کیا آپ ایکس یا ٹویٹر سے واقف ہیں؟ نعیم بخاری نے جواب دیا نہ سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں نہ ہی مجھے استعمال کرنا آتا ہے، چیف جسٹس نے کہا آپ خود کو بوڑھا کیوں سمجھ رہے ہیں جوان اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں، نعیم بخاری نے جواب دیا بوڑھا تو اب ہوچکا ہوں، جسٹس عرفان سعادت نے کہا ایک ٹی وی پروگرام میں آپ نے کہا تھا میرے دوست مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے، نعیم بخاری نے کہا میرا قاسم سوری سے کوئی رابطہ نہیں ہے، سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا اورطلبی کا نوٹس قاسم سوری کے گھر کے باہر بھی چسپاں کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی


ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم   
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟   
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے   
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا   
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف   
برگر کی قیمت سات سو ڈالر   
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے   
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات