متنازع ٹویٹ کا معاملہ،عمرایوب نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کا کیا جواب دیا؟

بدھ 05 جون 2024ء

بانی چیئرمین تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ پر حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کے مندرجات پر مبنی ویڈیو کے پوسٹ کئے جانے پر ایف آئی اے کے نوٹس کا معاملہ،عمر ایوب نے طلبی نوٹس کا تحریری جواب جمع کرادیا،حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کی کاپی مانگ لی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ایف آئی اے نوٹس کا تحریری جواب ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے جمع کرایا ہے جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اور قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی اورایف آئی اے کے نوٹس کے معاملے کو پارلیمان میں اٹھانے اور عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا ہے نوٹس کے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے ہمارے مؤکل عمر ایوب خان کو ایک ہتک آمیز نوٹس بھجوایا جس میں مبہم، مشکوک اور غیرقانونی سوالات پوچھے گئے، نوٹس سقوطِ ڈھاکہ سے جڑے واقعات سے متعلق ہے جس پر حکومتِ پاکستان نے کمشن قائم کیا، تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے 1972 میں عبوری جبکہ 1974 میں مکمل رپورٹ ریاست کو جمع کروائی جسے نہ تو مسترد کیا گیا نہ ہی اس کے مندرجات کی تردید کی گئی،کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ میں جنرل یحییٰ خان اور ہتھیار ڈالنے والے جنرل امیر عبداللہ خان نیازی کے بیانات بھی قلمبند کئے اور انہیں رپورٹ کا حصہ بنایا، جواب کے متن میں کہا گیا ہے کہ حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کابینہ ڈویژن میں موجود ہے،ایف آئی اے نہ تو تاریخ دانوں پر مشتمل ایک محکمہ ہے نہ ہی سپریم کورٹ اور 2 ہائیکورٹس سے بالا کوئی ادارہ ہے، ایف آئی اے کے اس نوٹس کا واحد مقصد ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد عمران خان اور ان کی جماعت کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو نشانۂ انتقام بنانا ہے، عمر ایوب کے وکلاء کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے جواب کی تیاری کیلئے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل فراہم کرے، عمر ایوب اپنے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے اس نوٹس کے ذریعے کئے جانے والے پراپیگنڈے کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے اور اسے عدالت کے روبرو چیلینج کرنے کا حق بھی استعمال کریں گے،


وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا   
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے   
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ   
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔   
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم   
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟   
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا   
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی