آئندہ وفاقی بجٹ میں سپارکو کےلئے کتنا اضافہ متوقع ؟ ں

اتوار 09 جون 2024ء

وفاقی بجٹ میں خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے ترقیاتی بجٹ 65 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے،جو گزشتہ سال سے 850 فیصد زائد ہے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سپارکو کیلئے 65 ارب61 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ، رواں مالی سال سپارکو کا ترقیاتی بجٹ صرف 6 ارب 90 کروڑ روپے مختص تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ سسٹم پاک سیٹ ون کیلئے 59 ارب 18کروڑ 37 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔جبکہ پاکستان اسپیس سینٹر کے قیام کے لیے 4 ارب 18کروڑ 53 لاکھ اور پاکستان آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کیلئے ایک ارب 35 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز وفاقی بجٹ کا حصہ ہے دوسری جانب پاک سیٹ 2 کی فیزیبلٹی اینڈ سسٹم ڈیفینیشن اسٹڈی کیلئے 24 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور ڈیپ اسپیس اسٹرونومیکل آبزرویٹریز کے لیے 65 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں