غزہ جنگ،اسرائیل کی جانب سے بھارتی میزائل استعمال کرنے کا انکشاف

جمعه 07 جون 2024ء

غزہ میں اقوام متحدہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائیلوں کے استعمال کا انکشاف،نصریت میں اقوام متحدہ کے کیمپ کو بھارتی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تفصیلات کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو 244 دن گزر گئے اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے ،غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سب سے بڑا حامی بھارت ہے جو کہ g کی مسلمان دشمنی کا ثبوت ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق کل رات فلسطین میں قائم اقوام متحدہ کےنصریت میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بہیمانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 معصوم فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ،حملے میں اسرائیل نےبھارتی ساختہ میزائل سے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جو کہ میزائل پر لگے "میڈ ان انڈیا" لیبل سے واضح ہے واضح رہےجنوری 2024 میں بھارتی دفاعی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد فراہم کیا گیا جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی دوسری بر آمدگی بھی زیر غور ہے، رواں سال بھی اڈانی گروپ کے ڈرون بھارت سے اسرائیل بھیجے گئے تھے جو غزہ میں نہتے مسلمانوں پر استعمال کیے گئے فلسطین میں بھارتی میزائلوں کا استعمال واضح کرتا ہے کہ انتہا پسندمودی بھارت سے باہر بھی مسلمانوں پر حملے کروا کراپنے یہودی آقاؤں کی مکمل تائید کر رہا ہے ،بھارت اسرائیل کا یہ گٹھ جوڑ دنیا کو ایک خطرناک جنگ میں دھکیل رہا ہے ماہرین کے مطابق غزہ سے شروع ہونے والی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لےلے گی جو گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے کے لیے ناگزیر ہے،تاریخ سے ثابت ہے کہ اسرائیل کی ہر جنگ کا مقصد مسلمانوں کے مزید علاقے ہڑپنا تھا جبکہ مودی کا اکھنڈ بھارت اور گریٹر اسرائیل ایک ہی صفحے کے دو رخ ہیں




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی