عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

بدھ 05 جون 2024ء

اسلام آباد ہائیکورٹ عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت میں چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے،میڈیا عدالتی کارروائی کو رپورٹ کرسکتا ہے،عدالت نے ہدایت کی کہ پابندی رپورٹنگ پر نہیں غیر زمہ دارانہ رپورٹنگ پر ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے سے درخواست گزار فیاض محمود اور رضوان قاضی عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے،میڈیا عدالتی کارروائی کو رپورٹ کرسکتا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ پابندی رپورٹنگ پر نہیں غیر زمہ دارانہ رپورٹنگ پر ہے،صرف سنسنی خیز ٹکر چلانے پر مسئلہ ہوتا ہے۔پیمرا کی لیگل ٹیم نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔عدالت کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت کا اس معاملے سے تعلق ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ یہ پیمرا کا معاملہ ہے وفاقی حکومت کا تعلق نہیں ہے ،وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے موقف اپنایا کہ پیمرا نے جس قانون کا سہارا لیا ہے اس میں زیر سماعت مقدمات رپورٹ کرنے پر پابندی نہیں ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرلئے ۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عمر اعجازِ گیلانی اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟