گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رواں سال مکمل آپریشنل ہونے کا امکان ہے،ترجمان سول ایوی ایشن

منگل 04 جون 2024ء

نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے فلائٹ کیلیبریشن اور فلائٹ پروسیجر ڈیزائن کا سنگ میل طے کرلیا گیا ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یہ سنگ میل سول ایویشن کے کلیبریشن ائرکرافٹ نے نئے رن وے پر کامیابی سے لینڈنگ کے ساتھ حاصل کیا،کلیبریشن فلائٹ کو ائرپورٹ پہنچنے پر ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروسز کی جانب سے روایتی واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا یہ اہم کامیابی چینی اور پاکستانی پروجیکٹ ٹیموں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے کے اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل اور آپریشنل ہونے کا امکان ہے،نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تکمیل سے گوادر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ترقی ائے گی




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا